بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے نے بیان نمبر 5 میں اردن کے شریف عوام سے مخاطب ہوکر کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے مجاہدین نے، امریکی دہشت گرد فوج کے جرم کا قصاص لیتے ہوئے، اردن میں امریکی فضائی اڈے پرنس حسن پر بیلسٹک میزائلوں سے بھاری حملے کیا اور اڈے میں تعینات طویل فاصلے تک کاروائی کرنے والے آر کیو 4 اور ایم کیو 9 ڈرونز کے ہینگرز کو نشانہ بنایا؛ اور اس حملے میں متعدد ڈرون تباہ اور متعدد پائلٹ، آپریٹرز اور تکنیکی عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے۔
بیان کا متن درج ذیل ہے:
بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ
﴿وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ﴾
اردن کے شریف اور انقلابی عوام!
ایک بار پھر شیطان کا ہاتھ طفل کُش امریکی فوج کی آستین سے برآمد ہؤا اور جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے ضلع سیریک میں ایک نوجوان اہل سنت جوڑے کی شادی کی تقریب پر وحشیانہ بمباری کر کے، امت اسلام سے اپنی گہری دشمنی کا اظہار کیا۔
شکست خوردہ اور دہشت گرد امریکی فوج، جو اسلام کے جنگجوؤں کا براہِ راست مقابلہ کرنے سے عاجز ہے، نے مایوسی کی انتہاؤں میں مظلوم عوام کو نشانہ بنایا اور شادی کی تقریب کو سوگ و ماتم میں بدل دیا۔
مجرم امریکی فوج، ـ جس نے اسلامی ایران پر اپنی جارحیت کے آغاز میں میناب اسکول میں 168 بچوں اور لامرد اسپورٹس کمپلیکس میں 21 بچوں کو شہید کردیا تھا، ـ نے کل رات اس بزدلانہ حملے میں شادی کی تقریب میں شریک تقریباً 70 مہمانوں کو نشانہ بنایا جن میں سے ـ ایک بچے سمیت ـ 4 افراد شہید ہو گئے اور متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے مجاہدین نے، امریکی دہشت گرد فوج کے جرم کا قصاص لیتے ہوئے، اردن میں امریکی فضائی اڈے پرنس حسن پر بیلسٹک میزائلوں سے بھاری حملے کیا اور اڈے میں تعینات طویل فاصلے تک کاروائی کرنے والے آر کیو 4 اور ایم کیو 9 ڈرونز کے ہینگرز کو نشانہ بنایا؛ اور اس حملے میں متعدد ڈرون تباہ اور متعدد پائلٹ، آپریٹرز اور تکنیکی عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے۔
نیز امریکی فوج کے متعدد تکنیکی ڈھانچوں کو نذر آتش کیا گیا۔
اردن کے شریف اور پاک دل عوام!
سرزمین اردن اللہ کے نبیوں کی مقدس قدم گاہ ہے، اسے شیطان کے بچوں کا مسکن بن کر نہیں رہنا چاہئے۔ آج ان وحشیانہ جرائم کے ساتھ سب پر حجت تمام ہو چکی ہے۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ